کراچی( نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ و اطلاعات شرجیل انعام میمن کا نوری آباد میں کوچ کو آگ لگنے سے قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ صوبائی وزیر کا سیکرٹری ٹرانسپورٹ کو معاملہ کی تحقیقات کرنے کا حکم۔ صوبائی وزیر نے سیکرٹری ٹرانسپورٹ کو ہدایت دی کہ معاملے کی تحقیقات کیلئے اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دی جائے اور تین روز میں ذمہ داران کا تعین کیا جائے ۔صوبائی نے کہا کہ کس کی غفلت کی وجہ سے معصوم جانیں ضائع ہوئیں ؟ کیا بس میں حفاظتی اقدامات مکمل تھے ؟ ایمرجنسی درازوں کے ذریعے مسافروں کو کیوں نہیں نکالا گیا ۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حادثہ میں غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی ۔ اکثر ٹرانسپورٹرز حفاظتی اقدامات میں غفلت کے مرتکب پائے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ جامشورو اور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ چکے ہیں ۔ امدادی کارروائیاں جاری ہیں ، زخمیوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے ۔
شرجیل میمن
کیا بس میں حفاظتی انتظامات مکمل تھے‘ شرجیل میمن
Oct 14, 2022