کوئٹہ (آن لائن) الخدمت فاؤنڈیشن بلوچستان کے صدر انجینئر جمیل احمدکرد نے کہاکہ سیلاب متاثرین کو گھرومکان کی تعمیر کیلئے مخیر حضرات ہمارے ساتھ تعاون کریں۔بلوچستان کے تمام اضلاع میں غربا ومساکین اورکم آمدنی والوں کو راشن ،پینے کا صاف پانی ،علاج وتعلیم کی سہولیات کی فراہمی بھی جاری ہیں خیمہ بستی میں بھی متاثرین کو کھانے چائے فراہم کررہے ہیں۔کیمپوں میں بچوں کی تعلیم خواتین کے علاج بھی جاری ہیں دکھی انسانیت کی خدمت میں مخیر حضرات اور الخدمت کے رضاکاروں نے بھر حصہ لیا ہے یہ سب الخدمت کے اثاثے اورہمارافخر ہیں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں الخدمت فاؤنڈیشن کے ضلعی صدور سے فون پر اورصوبائی دفتر میں وفدسے ملاقات کے دوران گفتگومیں کیا۔انہوں نے کہاکہ الخدمت فاؤنڈیشن نے ہزاروں متاثرین کو نظم وضبط کیساتھ ان کی دہلیز پرراشن پہنچایا مشکل حالات میں متاثرین کے دکھ دردمیں ہم مخیر حضرات کے تعاون سے مدد کر رہے ہیں۔ایک ہزار رضاکارتاحال متاثرین کی خدمت میں مصروف ہیں۔