کوئٹہ:متاثرین سیلاب کے لیے  تین مقامات پر خیمہ بستیاں قائم 

Oct 14, 2022


کوئٹہ ( آن لائن) الخدمت فائونڈیشن کوئٹہ کے صدرعبدالمجیدسربازی نے کہاکہ الخدمت فاؤنڈیشن نے کوئٹہ میں تین مقامات پر خیمہ بستیاں قائم کرکے ڈیڑھ سو خاندان کو یہاں بسایا اور ان سب کو کھانے پینے ،تعلیم وعلاج کی سہولیات اسی ٹینٹ سٹی میں فراہم کیے جارہے ہیں اس کے علاوہ بائیس مختلف مقامات پر فری میڈیکل کیمپس قائم کیے جہاں ہزاروں مریضوں کا علاج اور مفت ادویات فراہم کیے۔چار ہزارخاندان کو راشن جس میں آٹاچینی دالیں ودیگر خوردنی اشیاء  تھی فراہم کیے پندرہ ہزارفیملیز کوتیار کھانے فراہم کیے صاف پانی کے سو ٹینکر ان متاثرہ وغریب علاقوں کے متاثرین وعوام کے علاقوں کو پہنچاکر گھرگھرپانی فراہم کیے۔ان خیالات کا اظہارانہو ںنے خیمہ بستیوں کے دورے کے دوران ذمہ داران ومتاثرین سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ خیمہ بستی میں بچوں کی تعلیم درس وتدریس کا بھی انتظام کیا گیا ہے پینے کا صاف پانی ، سیکورٹی ،صفائی ،بیماریوں ومچھروں سے بچائو کیلئے سپرے کیا جاتاہے۔الخدمت فاؤنڈیشن متاثرین کی بحالی تک جدوجہد جاری رکھے گی۔

مزیدخبریں