لائیو سٹاک  ملازمین کے  شانہ بشانہ  ہیں:جے یوآئی (نظریاتی)


کوئٹہ ( آن لائن) جمعیت علما اسلام (نظریاتی) کے  ضلعی امیر مولانا قاری مہراللہ جنرل سیکرٹری حاجی حبیب اللہ صافی نے کہا کہ حکومت نے لائیو سٹاک پولٹری فارم کی منتقلی اور ملازمین کو بیدخلی اور عیدہ گاہ کو ختم کرنے کا فیصلہ واپس نہ لیا تو کو ئٹہ میں دما دم مست قلندر ہو گا ۔ ایک کمیونٹی کے سپورٹس &کمپلیکس کے لیے وقف شدہ عیدگاہ اور ملازمین  کے گھروں کی
 بیدخلی کو کسی صورت قبول نہیں کرینگی اگر ان کو مخصوص کمیونٹی کو سپورٹس کمپلیکس کی خواہش ہے تو سینکڑوں ایکڑ دوسری طرف غیر آباد پڑی ہوئے ہیں  اس  پرکسی کو اعتراض نہیں لیکن عیدگاہ اور ملازمین  کے  گھروں کی بیدخلی کسی صورت نہیں دیا جائیگا کمشنر اور ڈپٹی کمشنر ایسے حساس نوعیت کے مسال پر یکطرفہ فیصلہ کو فوری طور پر واپس لیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ پچاس سال سے قام عیدگاہ کو ختم کرنا کھلی بربریت اور ظلم ہے ،جمعیت نظریاتی حکومت کی ظالمانہ فیصلے پر خاموشی اختیار نہیں کرینگی۔لائیو سٹاک کے ملازمین کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ہر فورم پر آواز اٹھاینگی۔ حکومت ایک کمیونٹی کی سپورٹس کمپلیکس سے مسئلہ خرابی کی طرف نہ لے جائے۔

ای پیپر دی نیشن