مہنگائی کے خلاف گوادرمیں تحریک انصاف کا احتجاجی مظاہرہ

Oct 14, 2022


گوادر (بیورو رپورٹ)   تحریک انصاف گوادر کی جانب سے ملا موسیٰ موڑ پر  احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ گوادرعوام کے لیے کوئی جنگ نہیں لڑ رہا بلکہ ہر ایک سیاسی نمبر گیمز کرسی کرسی کا کھیل کھیل رہے ہیں۔ انھیں عوام کی پریشانیوں کا کوئی ادراک نہیں۔ انہوں نے کہا کہ گوادر مسائل کا گڑھ بن گیا ۔ لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس رہی ہے بجلی کی فراہمی کا نظام ناقص ہے ،عوام  کو ہسپتالوں میں علاج ومعالجے کی سہولتیں دستیاب نہیں۔ مگر ہمارے منتخب نمائندے امیر سے امیر تر ہوتے جارہے ہیں انہیں عوام کی پریشانیوں کا کوئی پروانہیں۔ انہوں  نے کہا کہ اس وقت گوادر سمیت ضلع بھر میں مہنگائی کا طوفان ہے عوام کو دو وقت کی روٹی ملنا محال ہے۔مگر اس ہوشربا مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے عوام کو ریلیف دینے کے لیے کوئی نہیں سوچتا۔ انہوں نے کہا کہ نام نہاد نمائندوں نے تیل کی قیمتوں کو کم کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن قیمتیں آئے روز بڑھ رہی ہیں اور عوام کا قوت خرید جواب دے گیا۔ اس موقع پر مولا بخش مجاہد ، مصطفیٰ رمضان و دیگر نے خطاب کیا۔

مزیدخبریں