کانفرنسوں سے پارٹی مزید منظم اور فعال ہوگی عہدیداران نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ

Oct 14, 2022


کوئٹہ ( آن لائن) نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے صوبائی صدر احمد جان خان، صوبائی جنرل سیکریٹری اسفندیار کاکڑ نے کہا کہ ضلعی کانفرنسوں کے انعقاد سے پارٹی مزید منظم اور فعال ہوگی اور سیاسی کارکنوں و نوجوانوں کو تنظیم سازی،فیصلہ سازی اور قیادت کے مزید مواقع حاصل ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لورالائی میں ضلعی کانفرنس کی انعقاد اور تیاریوں کے سلسلے میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ضلع لورالائی کا ضلعی کانفرنس 28 اکتوبر کو کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور تیاری کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی۔

مزیدخبریں