مدارس اسلام کے  قلعے،قرآن سے روشناس کراتے ہیں: مقررین

Oct 14, 2022


کوئٹہ ( آن لائن ) دارالعلوم فاروقیہ کوئٹہ کا سالانہ جلسہ دستار فضیلت و تحفظ  مدارس کانفرنس سے جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی مرکزی سنیئر نائب امیر مولاناعبدالقادر لونی ضلعی امیر مولانا قاری مہراللہ صوبائی  محتسب اعلی مولانا نیازمحمد مولانا علا ء الدین صوبائی ترجمان مولانا رحمت اللہ حقانی مولانا محمد ابراہیم مولانا عبدالحی حافظ ہدایت اللہ حافظ بشیر احمدمولانا نصیب اللہ مولوی محمد قاسم ودیگر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  مدارس اسلام کے  قلعے ہیں۔ مدارس صرف مسلمانوں کی ہی نہیں بلکہ پوری نسل انسانی کی خدمت کر رہے ہیں اور اس کی طرف سے فرض کفایہ ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ  مدارس نے قرآن مجید کی حقیقت سے روشناس کرایا اسکے فیضان واثرات سے نیک معاشرہ کو تشکیل دے کر دنیا کے لیے مثال بن چکی امت مسلمہ للہیت ،تربیت اورتہذیب سکھائی انہوں نے کہا کہ دینی مدارس قرآن و سنت کی تعلیم اور دینی علوم کی اشاعت و فروغ میں صف اول کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں