حافظ آباد (نمائندہ خصوصی+نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت) ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر حافظ آباد میڈم نبیلہ چیمہ نے کہا ہے کہ محکمہ سپورٹس حکومت پنجاب کے زیر اہتمام 73ویں پنجاب گیمز 24اکتوبر سے شروع ہونگی ۔27 اکتوبر تک پنجاب سٹیڈیم لاہور میں جاری رہنے والے ان مقابلوں میں قومی کھیل ہاکی سمیت دس سے زائد گیمز شامل ہونگی ۔ڈی او سپورٹس کا کہنا تھا کہ ڈویژنل ٹیموں میں شمولیت کے لیے ضلع کی تمام سپورٹس ایسوسی ایشنوں اور کھلاڑیوں کو مطلع کر دیا گیا اور 73ویں پنجاب گیمز مین حصہ لینے کے لیے کھلاڑیوں نے تیاریاں شروع کر دی ہیں انکا کہنا تھا کہ حافظ آباد سے بیڈ منٹن،کبڈی،ریسلنگ،ہاکی ،نشانہ بازی، کراٹے، ووشو سمیت دیگر کھیلوں مین کئی قومی اور نامور کھلاڑی ان پنجاب گیمز میں حصہ لیں گے اور ہمیں امید ہے کہ ہمارے کھلاڑی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میڈلز لے کر واپس آئیں گے انہوں نے کہا کہ ان گیمز کے انعقاد کا مقصد صوبہ بھر میں کھیلوں اور صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دیکر مقامی کھلاڑیوں کو آگے لانا ہے ۔