گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )گوجرانوالہ تعلیمی بورڈ انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان 20 اکتوبر کوصبح 10 بجے کرے گا امتحان میں ایک لاکھ 61ہزار 468امیدواروں نے شریک کی تھی، بورڈ حکام کے مطابق پرچوں کی مارکنگ کا عمل آئندہ چند روز میں مکمل ہوجائے گا، جس کے بعد نتائج کی تیاری شروع ہوجائے گی اور انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان 20اکتوبر بروز جمعرات کیا جائے گا۔