پاکستان جونئیر لیگ ،مردان واریئیرز نے حیدرآباد ہنٹرز کو ہرا دیا 

Oct 14, 2022

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)پاکستان جونیئرلیگ کے دسویں میچ میں مردان واریئیرز نے حیدرآباد ہنٹرز کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں  تیسری کامیابی اپنے نام کر لی۔ مردان واریئیرز نے یہ میچ جیت کر پلے آف میں رسائی حاصل کر لی، جبکہ حیدرآباد ہنٹرز مسلسل 4 میچوں میں شکست کے بعد پلے آف سے باہر ہونے والی پہلی ٹیم ہے۔ قدافی اسٹیڈیم لاہورمیں کھیلے جانے والے دسویں میچ میں مردان واریئیرز کی ٹیم نے129 رنزکا مطلوبہ ہدف 19.2 اوورز میں حاصل کر لیا، حسیب خان نے ناقابلِ شکست 49 رنز بنائے ۔ حیدرآباد کی جانب سے علی نصیر نے 38 رنز کے عوض 3، محمد زبیر جونئیر نے 18 رنز کے عوض 2 اور حسیب الرحمان نے 18 رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل حیدرآباد ہنٹرز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا  اور 6 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بنائے،مردان واریئیرز کے حسیب خان کومیچ کا بہترین کھلاڑی قراردیا گیا۔ 

مزیدخبریں