کورین ماسٹر سیونگ اوہ چوئی نے بچوں کو تائیکوانڈو کی ٹریننگ دی

Oct 14, 2022

لاہور(اسپورٹس رپورٹر) جنوبی کوریا کے عالمی شہرت یافتہ مارشل آرٹس پلیئر ماسٹر سیونگ اوہ چوئی بلیک بیلٹ (5ویں ڈین/کوکیوون) نے رئیل تائیکوانڈو کلب اور نیشنل تائیکوانڈو کلب کے بچوں کو تائیکوانڈو کھیل کی اہم اور جدید مہار توں کی ٹریننگ دی۔ چونگی امر سدھو سے منسلک جیل روڈ پر قائد ملت کالونی میاں چوک پر موجود براق ہائی سکول میں منعقد ہونے والے ٹریننگ سیشن میں آمد پر کورین ماسٹر سیونگ اوہ چوئی بلیک بیلٹ 5thڈان کوکیوون کو براق ہائی سکول کے وائس پرنسپل شرافت علی اور نیشنل تائیکوانڈو کلب کے ہیڈ کوچ خاور محمودبلیک بیلٹ 4Th ڈان (ڈبلیوٹی ایف،کوریا )نے خوش آمدید کہا۔بعد ازاںبچوں اور دیگر شرکاء سے ان کا تعارف بھی کرایا گیا۔
 کورین ماسٹر سیونگ اوہ چوئی نے ٹریننگ سیشن میں بچوں کو پومزے، کیچوالبو،ہنبان کروگی،ہوشن سول،سٹیچنگ ،بریکنگ،کک اور فائٹ کی خصوصی تربیت دی۔ ٹریننگ سیشن کے اختتام پر کورین ماسٹر سیونگ اوہ چوئی بلیک بیلٹ 5thڈان کوکیوون نے ینگ تائیکوانڈو پلیئرز اور کوچز میںسرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔

مزیدخبریں