تپاکستانی سفیرکادورہ بھوٹان،بادشاہ ‘ وزیراعظم سے ملاقات

ھمپو(کامرس ڈیسک)بھوٹان کی شاہی حکومت کی دعوت پر سفیر عمران احمدصدیقی بھوٹان کے بادشاہ جگمے کھیسر نامگیل کو اپنی اسناد پیش کرنے کے لیے بھوٹان پہنچ گئے۔اسناد پیش کرنے کی تقریب کے بعد عمران احمد صدیقی نے بادشاہ جگمے کھیسر نامگیل کوپاکستان کی قیادت کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا اور دوطرفہ تعلقات کو سعت دینے کی خواہش ظاہر کی جواباً شاہ  جگمے کھیسر نامگیل نے بھی پاکستان کی قیادت کیلئے نیک جذبات کا اظہار کیا۔سفیر عمران احمدصدیقی نے دورے کے دوران بھوٹان کے وزیراعظم  ڈاکٹر لوٹے شیرنگ( Tshering  Dr. Lotay   )سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر خارجہ ڈاکٹر ٹنڈی دورجی،یوگین دورجی،وزیر داخلہ اور ثقافتی امور  لوک ناتھ شرما، وزیر اقتصادیات امور  یشے پنجر، وزیر زراعت و جنگلات اور خارجہ سکریٹری بھی موجود تھے۔ملاقاقت میںدونوں ممالک کے مابین باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیااور پاکستان اور بھوٹان کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں جو تاریخی بنیادوں پر استوار ہیں انہیں مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ علاوہ ازیںپاکستان کی سفیرعمران احمدصدیقی نے بھوٹان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی،اس ملاقات میں دوطرفہ تعاون بشمول تجارت اور کاروبار کے شعبوں کے ساتھ ساتھ فروغ،دوطرفہ  تجارتی اور ثقافتی  روابط بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔
سفیر عمران صدیقی 

ای پیپر دی نیشن