پاکستان اسلام کا قلعہ ‘ یہاں عاشقان رسول بستے ہیں: مقررین

Oct 14, 2022


شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی+ نمائندہ نوائے وقت)پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام 40 ویں سالانہ مرکزی میلاد مصطفی ؐ کانفرنس مدینہ چوک میں انعقاد پزیر ہوئی، جس کی صدرات پیر سید تنویر حسین شاہ کی، کانفرنس سے خطاب کرتے ڈاکٹر اشرف آصف جلالی، علامہ حافظ عبدالستار سعیدی، علامہ پیر عبدالرشید اویسی، علامہ عبداللہ ثاقب، علامہ خلیل جامی، علامہ افضل نقشبندی، سردار طاہر ڈوگر، محمد وسیم نقشبندی، مفتی شہباز سیال، پروفیسر فیاض مقصود،سید نوید حسین شاہ،پروفیسر رشید احمد، قاری ذوالفقار نقشبندی ودیگر نے کہا کہ دنیا میں سعودی عرب،شام عراق،ترکی،افغانستان کو اسلام کا قلعہ نہیں کہا جاتا اسلام کا قلعہ صرف پاکستان کو کہا جاتا ہے اس لئے کہ یہاں عاشقان رسول بستے ہیں جو نبی کریم ؐ کی حرمت کے تحفظ کیلئے تن من دھن سب قربان کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں ۔ سرکار دوعالم کا یوم ولادت منانے والے ہی دکھی انسانیت کی خدمت میں پیش پیش ہیں۔ ملک سے فرقہ واریت کا خاتمہ ناگزیر ہو چکا ہے۔ مرکزی میلا د مصطفی ؐ کانفرنس میں سنی تحریک کی رابطہ کمیٹیوں کے ممبران و اہلسنت کی تنظیموں کے مقامی عہدداران، علماء و مشائخ کی کثیر تعداد سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی، اختتام پر اسلام وملکی سلامتی و استحکام کیلئے دعائیں بھی کی گئیں۔

مزیدخبریں