منڈی فیض آباد(نامہ نگار) مسلم لیگ ن کی رہنماء سابق ایم این اے اور این اے 118 کی امیدوار ڈاکٹر شذرہ منصب نے کہا ہے کہ 16اکتوبر کا سورج ہماری فتح کی نوید لے کر طلوع ہو گاان خیالات کا اظہار انہوں نے ریلی سے خطاب کرتے کیا انہوں نے کہا کہ عمران خان نے آئی ایم ایف سے ملکر ایسے معاہدے کیے جس سے پاکستان میںمہنگائی کی ایک لہر آئی جس سے غریبوں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے جس طرح سیلاب متاثرین کے لیے پوری دنیا کی توجہ ان کی طرف مرکوز کرائی اس سے پوری دنیا میں انہیں پذیرائی ملی ۔ عمران خان نے اپنے دور اقتدار میں انتقامی سیاست کو فروغ دیا جس سے ملک اور اس سے باہر پاکستان اور اس کے غیور عوام کو پریشانی ہوئی انہوں نے کہا کہ نواز شریف جلد پاکستان میں آئیں گے۔
اکتوبر کا سورج ن لیگ کی فتح کی نوید لیکر طلوع ہو گا:ڈاکٹر شذرہ منصب
Oct 14, 2022