قصور (نمائندہ نوائے وقت ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قیصر نذیر بٹ نے دیگر ججز کے ہمراہ فیملی و گارڈین کورٹس ججز کیلئے باقاعدہ طور پر وزٹ کر کے لاء بکس پر مشتمل لائبریری کا افتتاح کر دیا۔ جنرل ناؤلج اور تاریخی حوالے سے بھی نادر کْتب مہیا ہونگی۔ ججز کیلئے فٹنس و صحت کے حوالے سے جمخانہ کا بھی افتتاح کیا گیا۔ لائبریری سے وکلاء بھی استفادہ کر سکتے ہیں لائبریری کا قیام اشد ضروری تھا تاکہ فیصلوں کی قانونی تناظر میں اپ ٹو ڈیٹ کر کے تیز رفتاری سے سماعت و تکمیل ہو سکے۔اس موقع پر سیشن جج کے ہمراہ سینئر سول جج سول ڈویثرن و ایڈمن مسز منزہ عاصم‘ سینئر سول جج کریمنل ڈویثرن اظہر اقبال‘ سینئر سول جج فیملی/ گارڈین مسعود احمد اور سول ناظر صدیق جٹ بھی موجود تھے۔
فیملی و گارڈین کورٹس قصور میں لاء بکس پر مشتمل لائبریری ‘ ججز کیلئے جمخانہ کا افتتاح
Oct 14, 2022