چھانگامانگا (نمائندہ نوائے وقت) چھانگا مانگامیں ڈینگی کا مرض سر اٹھانے لگا، چار افراد کی حالت تشویش ناک، ڈینگی سمیت دیگر مچھروں کی بہتات ، انتظامیہ خواب غفلت کی نیند سو رہی ہے۔ تفصیلات کیمطابق چھانگا ما نگا میں انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت کی بدولت جگہ جگہ مچھروں کی بہتات ہو گئی مچھروں کی وجہ سے لوگوں کی زندگی اجیرن بن چکی ہے۔ لوگ بیماری میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ تیزی سے بیماری پھیلنے کی وجہ سے چار افراد کی حالت تشویشناک ہو چکی ہے۔ مچھروں کو تلف کرنے کیلئے ابھی تک سپرے نہیں کیا گیا اور نہ ہی ڈینگی مریضوں کو مناسب علاج معالجہ کی سہولت میسر ہے۔ شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ چھانگامانگا میں ڈینگی سمیت دیگر مچھروں کی نرسریوں کو ہنگامی بنیادوں پر تلف کیا جائے اور سپرے کا انتظام کیا جائے اور مجرمانہ غفلت کے مرتکب افراد کیخلاف سخت ایکشن لینے کیساتھ علاج معالجہ کی سہولیات پہنچائی جائیں ۔
چھانگا ما نگا : انتظامیہ کی غفلت ‘ شہر بھر میں مچھروں کی بہتات
Oct 14, 2022