ہیڈ تونسہ بیراج،غیر قانونی شکار کھیلنے والے 6 افراد کا وائلڈ لائف ٹیم پر تشدد


دائرہ دین پناہ(حنیف سیماب سے) غیر قانونی شکار کھیلنے والے 6 افراد کا وائلڈ لائف ٹیم پر تشددتفصیل کے مطابق ہیڈ تونسہ بیراج لشاری والا جنگل سپر نمبر 5 گیم سینگچوری میں 6 مسلح افراد غلام حسین ولد منظور حسین سہانی، صابر حسین ولد عبدالحمید سہانی اپنے دیگر  ساتھیوں کے ہمراہ مرغابی کا غیر قانونی شکار کھیل رہے تھے کہ اطلاع پر محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم انسپکڑز ظفر حسین، انسپکٹر مشتاق حسین کی سربراہی میں پہنچے تو غیر قانونی شکار کھیلنے والے سہانی گروپ نے وائلڈ لائف کی ٹیم  انسپکٹرز مشتاق، ظفر،کانسٹیبلان عمران، کامران، وقاص وغیرہ کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بناکر انسپکٹر ظفر حسین شاہ کا گلا دبا کر دریا کے پانی میں ڈبکیاں دیتے رہے۔جس سے انسپکٹر ظفر سمیت وائلڈ لائف کے  اہلکار تشدد سے زخمی ہوگئے۔ملزمان غیر قانونی طور پر شکار کیگئی50 سے زائد مرغابیوں سمیت اسلحہ لہراتے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے اور فائرنگ کرتے فرار ہوگئے۔ وائلڈ لائف کی ٹیم کی طرف سے 15 پر کال کرنے پر پولیس تھانہ صدر جائے وقوعہ پر پہنچی تاہم ملزمان فرار ہو چکے تھے۔
 شکاری

ای پیپر دی نیشن