خانیوال(نامہ نگار،نمائندہ خصوصی) صوبائی حلقہ پی پی 209 میں 16 اکتوبر کو ضمنی الیکشن کی تیاریاں جاری ہیں اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر سید ندیم حیدر کی زیر صدارت اجلاس میں انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر عمر افتخار شیرازی،ڈی پی او جلیل عمران اور رینجرز کے آفیسر نے خصوصی شرکت کی-اس موقع پر دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے-ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کو تیاریوں بارے آگاہ کیا-ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے اس موقع پر کہا کہ الیکشن کمیشن ضلعی انتظام سے مل کر ووٹرز کے لئے بہترین انتظامات یقینی بنائے گا16 اکتوبر پولنگ ڈے پر حلقہ میں6 17 پولنگ اسٹیشنز اور 560 پولنگ بوتھس قائم کیئے جائینگے۔نمائندہ خصوصی کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جلیل عمران خان غلزئی کی ہدایات پر پی پی حلقہ 209 ضمنی الیکشن کا فول پروف سیکورٹی پلان جاری کردیا گیا جس کے مطابق حلقہ پی پی 209 میں ضمنی الیکشن کے لیے کل 176 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیںجس میں کیٹگری''A'' کے 45 کیٹگری ''B'' کے 20 اور کیٹگری''C'' کے 111 پولنگ اسٹیشن ہیں‘05 ایس پیز، 11 ڈی ایس پیز، 20 انسپکٹر، 101سب انسپکٹر، 203 اسسٹنٹ سب انسپکٹر، 269 ہیڈکانسٹیبلز،1772 کانسٹیبل اور 337 لیڈی کانسٹیبلزپر مشتمل الیکشن پر فول پروف سیکورٹی کے انتظامات کے لیے تقریبا'' 3 ہزار پولیس آفسران و جوان ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔
پی پی 209