عوام نے عمران کے جھوٹے بیانیے کومسترد کردیا ، عبدالرحمن کانجو


قطب پور (نامہ نگار) وزیر مملکت برائے داخلہ عبد الرحمن خان کانجو نے رکن صوبائی اسمبلی میاں جہانگیر سلطان بھٹہ اور سابق رکن صوبائی اسمبلی ملک اسلم اعوان سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا عمران خان نیازی جوکہ ایک فتنہ ہے اس فتنے کو اب ختم کرنا ضروری ہے اس کے ہوتے ہوئیملکی ترقی ناممکن ہے عمران نیازی نے عوام کو جھوٹ اور فراڈ کے علاوہ کچھ نہیں دیا میاں محمد شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی منی لانڈرنگ کیس میں بریت حق کی فتح ہے عوام کو ریلیف دینے کے لیے وزیر اعظم میاں محمد شہباز دن رات کوشاں ہیں عوام کومہنگائی سے نجات دلانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی عوام نے عمران نیازی کے جھوٹے بیانیے کومسترد کردیا۔
 عبدالرحمن کانجو

ای پیپر دی نیشن