کہروڑپکا (نیوز رپورٹر،خبرنگار)اینٹی کرپشن لودھراں کا علاقہ مجسٹریٹ کے ہمراہ تحصیل آفس میں چھاپہ ۔پٹواری اورمنشی رشوت لیتے گرفتار۔تفصیل کے مطابق اینٹی کرپشن لودھراں نے سول ججر و علاقہ مجسٹریٹ محمد طارق کے ہمراہ تحصیل آفس میں چھاپہ مار کر ہاشم پٹواری اوراس کے پرائیویٹ ملازم اجمل کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔پٹواری کو بچانے کے لئے سیاسی شخصیات متحرک ہو گئیں۔ واضح رہے کہ پٹواری کے خلاف کئی مرتبہ سر عام رشوت لینے کی شکایت تھی جس پر سیاسی اثر رسوخ کی وجہ سے افسران کاروائی کرنے سے گریزاں تھے جبکہ عوام پریشانی کا شکار تھے۔
پٹوری گرفتار
عیاری خوراک کا عالمی دن مقابلے کیلئے متحرک کرتاہے، چوہدری ذوالفقار
Oct 14, 2022