ملتان (نمائندہ خصوصی) مکان کی چھت گرنے سے میاں، بیوی اور ملازمہ جاں بحق جبکہ چھہ سالہ بچہ زخمی ہو گیا تفصیل کے مطابق تھانہ جلیل آباد کے علاقے کے علاقے لکڑ منڈی فیضی روڈ پر ایک گھر کے کمرے کی اچانک چھت گر گئی، کمرے میں موجود میاں، بیوی، ان کا نواسہ اور ایک ملازمہ ملبے تلے دب گئے، چھت گرنے پر قریبی افراد نے ریسکیو کو اطلاع دی، ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر تین لاشیں اور ایک زخمی کو ملبے سے نکالاریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں گھر کا مالک 60 سالہ صدیق ، ان کی اہلیہ سلطانہ، اور 17 سالہ ملازمہ سعدیہ شامل ہیں جبکہ حادثے میں ان کا 6 سالہ نواسہ احسان زخمی ہوا، ریسکیو ٹیموں نے زخمی کو نشتر ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ منتقل کیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ چھت کمزور تھی اور اس چھت پر ملبہ بھی موجود تھا جس کی وجہ سے گر گئی جبکہ مقامی افراد کا کہنا تھا کہ گھر کے عقب میں گندا نالہ ہے جس کی وجہ اس نالہ کے قریب کئی گھروں کی دیواروں بھی ٹیڑھی ہو چکی ہیں جس پر لکڑ منڈی سے ملحقہ ریلوے کی برج کا لونی کے رہائشیوں کی طرف سے متعدد بار منع کیا گیا کہ وہ نالہ میں کچرا نہ ڈالیں اور اپنے گھروں کی دیواریں جو متاثر ہو چکیں ہیں انہیں گرا کر دوبارہ تعمیر کر لیں لیکن لکڑ منڈی کے رہائشیوں نے اس طرف کوئی توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا ہے تاہم تمام صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے پولیس نے معاملہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے
چھت گر گئی