شاگرد جھگڑے میں مارا گیا، استاد کی دل پگھلا دینے والے الفاظ میں تعزیت

Oct 14, 2023 | 10:16

سعودی عرب میں ایک گیس سٹیشن میں جھگڑے کے دوران اپنے شاگرد مناحی الحراجین اپنے والد کے ساتھ جاں بحق ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر مناحی کے سکول کے استاذ ’’ العز بن عبد السلام‘‘ نے دلوں کو پگھلا دینے والے الفاظ کے ساتھ تعزیت کی۔"العز بن عبد السلام" نے کہا مصیبت زدہ شخص تکلیف میں ہوتا ہے، اس کے لیے یہ بہت بڑی مشکل ہوتی ہے لیکن اللہ تعالی نے جو مقدر کیا ہوتا ہے وہ ہوکر رہتا ہے۔ اپنے ساتھی کے لیے رحم کی دعا کریں، ہم اللہ سے ان کی مغفرت کے لیے بھی دعا گو ہیں۔"سکول کے پرنسپل اور سعودی ٹیچر نے ویڈیو کلپ میں کہا کہ سکول انتظامیہ اور اس کے ملازمین طالب علم مناحی الحراجین کے لیے سوگوار ہیں۔ جو گولی لگنے کے نتیجے میں اللہ تعالی کی رحمت کی طرف لوٹ گیا، ہم اللہ سے مغفرت طلب کرتے ہیں۔ اللہ تعالی اس کے اہل خانہ، رشتہ داروں کو صبر اور سکون عطا فرمائیں۔یاد رہے طالب علم اور اس کے والد کو الخرج گورنری میں فائرنگ اور جان بوجھ کر بھاگنے کے واقعے میں ہلاک کر دیا گیا تھا۔ ان دونوں کا ایک سابق رنجش میں مخالف گروپ کے ساتھ جھگڑا ہو گیا تھا۔ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر گردش کرتا رہا۔ اس میں منگل کو سعودی عرب کے الخرج علاقے میں ایک گیس سٹیشن کے اندر بڑے پیمانے پر جھگڑے اور ایک گاڑی کے ڈرائیور کی دوسروں کو ٹکر مارنے کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو کاریں رکتی ہیں۔ نوجوان ہاتھوں میں لاٹھیاں پکڑے باہر نکلے اور لڑائی شروع ہونے سے کچھ ہی دیر پہلے ایک تیسری ہائی لکس گاڑی آئی اور دو گاڑیوں میں سے ایک کے سامنے ایک شخص کو ٹکر مار دی، پھر دوسری کار کو ٹکر مار دی اور ڈرائیور فرار ہو گیا۔ کلپ میں نوجوان اپنی گاڑی کے آگے زمین پر گرتے ہوئے نظر آیا۔ ریاض پولیس نے کہا ہے کہ اس واقعے میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مزیدخبریں