دونوں ٹیمیں برابر ہیں، کوئی فیورٹ نہیں:روہت شرما

لاہور(سپورٹس رپورٹر) بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا ہے کہ دونوں ٹیمیں برابر ہیں، کوئی فیورٹ نہیں۔احمد آباد میں روہت شرما نے پاکستان سے اہم ترین میچ سے قبل پریس کانفرنس کی اور کہا کہ گرین شرٹس نے گزشتہ 2 میچوں میں شاندار پرفارمنس دکھائی ہے۔ شبمن گل میچ کےلئے 99 فیصد دستیاب ہیں، مجھے نہیں لگتا کہ ٹاس کا میچ پر اتنا زیادہ اثر ہوگا۔بطور بیٹر ہر میچ کےلئے میرا فوکس بھرپور تیاری پر ہوتا ہے۔ ابھی پچ دیکھی نہیں مگر پچ جیسی بھی ہو بطور ٹیم ہماری تیاری ہے، اگر 3 سپنرز کی ضرورت ہوئی تو ہم کھلائیں گے۔ فاسٹ باﺅلرز اور سپنرز نے اچھا پرفارم کیا اور انہوں نے بیٹرز پر پریشر ڈالا،ہمارے سارے کھلاڑی ردھم میں ہیں، مومینٹم بھی اچھا ہے۔ وکٹ جیسی بھی ہو، ہمیں فرق نہیں پڑتا، ہمیں خود کو اس کے مطابق ڈھالنا ہوگا، ہمارے پاس ایسے کھلاڑی ہیں جو میچ جتواسکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...