لاہور(خصوصی نامہ نگار ) الخدمت الفلاح سکالر شپ پروگرام کے 25 سال مکمل ہونے پر ایوان قائد لاہور میں کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم، الخدمت فاو¿نڈیشن کے نائب صدر محمد عبدالشکور، ڈاکٹر مشتاق مانگٹ، سیکرٹری جنرل سید وقاص جعفری،نیشنل ڈائریکٹر ایجوکیشن ڈاکٹر احمد جبران بلوچ، الخدمت وسطی پنجاب کے صدر اکرام الحق سبحانی، الفلاح سکالرز اور زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات نے شرکت کی۔ سید وقاص جعفری نے کہا کہ پاکستان میں 2 کروڑ 30 لاکھ بچے سکول جانے سے محروم ہیں۔ محمد عبد الشکور نے کہا کہ الخدمت الفلاح سکالر شپ کے تحت وطن عزیز کے چاروں صوبوں بشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے 936ہونہار اور مستحق طلبہ و طالبات کو اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے بلاتفریق رنگ و نسل، مذہب و ذات اور سیاسی وابستگی تعلیمی وظائف کی فراہم کیے جارہے ہیں۔