امت مسلمہ فلسطین کی آزادی کیلئے متحدہ ہو جائے: مولانا محمد نعیم بادشاہ

لاہور( خصوصی نامہ نگار ) متحدہ جمعیت اہلحدیث پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد نعیم بادشاہ نے غزہ میں نہتے مسلمانوں پر اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے فلسطین میں نہتے مسلمان عورتوں،بچوں،مساجد اور ہسپتالوں پر وحشیانہ بمباری کا فوری نوٹس لے۔ مرکز اہلحدیث گھوڑے شاہ روڈ میں اسرائیل مردہ باد ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مسلمان حکمرانوں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ متحدہ ہو کر اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کریں۔

ای پیپر دی نیشن