کسی بھی تھانے میں خاتون کو ہراساں کرنے پر سخت ایکشن لیا جائےگا:سی سی پی او

لاہور(نامہ نگار)سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ کسی کو بھی ماو¿ں اور بہنوں کے تقدس کو پامال کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائےگی، کسی بھی تھانے میں خاتون کو ہراساں کرنے کی شکایت پر سخت ایکشن لیا جائےگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کینٹ اور ماڈل ٹاﺅن ڈویژنز کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔سی سی پی او لاہور نے موٹر سائیکل چوروں اور موبائل سنیچرز کے خلاف سخت کریک ڈاو¿ن کا حکم دیا جبکہ متعدد ایس ایچ اوز اور انچارج انویسٹی گیشن کی سرزنش کی۔ سی سی پی او لاہور نے ڈی ایس پی تھانہ برکی سے وضاحت طلب کی جبکہ ایس ایچ او اور انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ڈیفنس سی کو شوکاز نوٹس جاری کیا اور متعدد ایس ایچ اوز کو وارننگ بھی دی۔

ای پیپر دی نیشن