دیرینہ دشمنی پر فائرنگ پولیس اہلکار زخمی ‘ملزم گرفتار

 لاہور(نامہ نگار) شاہدرہ کے علاقے میں دیرینہ دشمنی پر دانش عرف موٹا نے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے عمران نامی پولیس اہلکار کو زخمی کر دیاہے۔فائر اہلکار کی ٹانگ پر لگا،جسے ہسپتال منتقل کردیا گیاہے۔ڈی آئی جی آپریشنز کے نوٹس پر شاہدرہ پولیس نے دو گھنٹوں میں ملزم دانش کوگرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیاہے۔ دیگر ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائےگا۔

ای پیپر دی نیشن