لاہور (خصوصی نامہ نگار ) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر ، ممتاز دینی سکالر ، درجنوں کتابوں کے مصنف اور جامع محمد ی سنت نگر فردوس پارک کے سرپرست اعلیٰ مولانا فضل الرحمن بن محمد نے کہا ہے کہ ہم مسلمان تو ہیں لیکن ہمارے قول و فعل میں انتہائی تضاد ہے اور جس نبی کی ہم امت اورنام لیوا ہیں اور آپ کی محبت کا دم بھرتے نہیں تھکتے۔ لیکن عملی طور پر ہم بہت دور ہیں کیونکہ ہمارے بہت سے اعمال احکامات نبوی کے مطابق نہیں ہیں اور اسی لےے دنیا میں ہماری عزت وتوقیر نہیں ہے۔ ستم ظریفی یہ ہے کہ تمام غیر مذاہب اور غیر اقوام مسلم دشمنی میں یک جان ہیں اور ہم قرآن و سنت کی تعلیمات کے مطابق ایک نہیں ہو سکے۔ ایک اللہ ایک آخری پیغمبر ایک قرآن اور دنیاوی وسائل سے مالا مال ہونے کے باوجود بکھرے پڑے ہیں اور یہودی ایک کروڑ سے بھی کم تعداد میں ہیں۔ انہوں نے مسلمانوں کی زندگی تنگ کی ہوئی ہے۔ ہم عد م اتحاد کے باعث کچھ نہیں کر پا رہے اور اس کے جبرواستبداد کا شکار ہیں۔ ضرورت ہے تمام مسلمان اس طرف توجہ دیں اور دنیا اور آخرت میں سرخرو ہوں۔