لاہور(نیوز رپورٹر) وزیر پرائمری ہیلتھ ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا ہے کہ کالا موتیا نظر کا خاموش قاتل ہے۔ یہ آنکھوں کی سب سے خطرناک بیماری اور اندھے پن کی سب سے بڑی وجہ ہے۔دنیا بھر میں اس کی وجہ سے 70 لاکھ افراد اپنی بینائی کھوچکے ہیں۔ پاکستان میں کالا موتیا کی وجہ سے نابینا ہونے والے افراد کی تعداد 10لاکھ کے قریب ہے۔ وہ بینائی کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوںنے کہا کہ بینائی متاثر کرنے والی بیماریوں شوگر ، بلڈ پریشر اور فضائی آلودگی پر قابو پانا ضروری ہے۔ شوگر اور بلڈ پریشر میں مبتلا افراد کو کالا موتیا کی بیماری لاحق ہونے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔کالا موتیا اور شوگر سے ہونے والے اندھے پن کے 80 فیصد کیسز کو جلد تشخیص اور علاج سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔40 سال سے زیادہ عمر کے افراد اور ایسے لوگ جن کی نظر کمزور ہو ان میں کالا موتیا کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔
کالا موتیا نظر کا خاموش قاتل ،اندھے پن کی بڑی وجہ ہے:ڈاکٹر جمال ناصر
Oct 14, 2023