وعدے نبھانا ، مشکلات سے نکالنا ہی نوازشریف کی روایت ہے:سیف الملوک

لاہور( نیوز رپورٹر ) پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر ملک سیف الملوک کھوکھر جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر، ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان،غزالی سلیم بٹ،صبغت اللہ سلطان سمیت دیگر نے کہا ہے کہ نوازشریف نے ہمیشہ ملک کو بحرانوں سے نکالا،بین الاقوامی اور داخلی مسائل میں گھرے پاکستان کو بچایا ۔ کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو دنیا کا ساتواں اور اسلامی دنیا کا پہلا ایٹمی ملک بنایا۔ نوازشریف کو دھمکی اور لالچ دی گئی لیکن انہوں نے پاکستان کے دفاع اور وقار پر سمجھوتہ نہ کیا۔ نواز شریف نے کہا تھا کہ پاکستانی آزاد ہیں اور آزاد رہیں گے۔ ہمیں غلامی کی زندگی قبول نہیں۔ پاکستان اور عوام کے حق کیلئے کھڑا ہونا نوازشریف کی روایت ہے۔ مشکلات میں گھرے پاکستان کو آج پھر نوازشریف کی ضرورت ہے۔ ملک وقوم سے وعدے نبھانا اور مشکلات سے نکالنا ہی نوازشریف کی روایت ہے۔ملک اور قوم کو زخم لگتے ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن