لاہور(خصوصی نامہ نگار)منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کویت کے دورہ پر ہیں۔ گزشتہ روز انہوں نے خصوصی دعوت پر کویت بار کونسل سے خطاب کیا اور دستور مدینہ پر روشنی ڈالی۔انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دستور مدینہ بین المذاہب رواداری کے فروغ اور مختلف الخیال طبقات کو متحد کرتا ہے۔میثاق مدینہ کی تائید 60سے زائد قرآنی آیات اور ایک ہزار سے زائد احادیث مبارک میں کی گئی ہے۔ امن و آشتی کے فروغ و قیام کیلئے میثاق مدینہ آج بھی ٹھوس فکری بنیادیں فراہم کرتا ہے۔ تقریب کا اہتمام کویت کے اٹارنی ایٹ لاءشریان الشریان کی طرف سے کیا گیا تھا۔کویت بار کونسل پہنچنے پر کویت لائرز سوسائٹی کے سیکرٹری جنرل اٹارنی ایٹ لاءخالد السفیان نے دیگر عہدیدار وکلا کے ہمراہ استقبال کیا۔ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اس بات پر زور دیا کہ سیاسی،سماجی،مذہبی حقوق کی فراہمی و تحفظ اور انصاف کے بول بالا کیلئے میثاق مدینہ ایک بہترین دستاویز ہے۔