ڈیزل 20‘ پٹرول کی قیمت میں 38 روپے لٹر تک کمی کا امکان

کراچی (کامرس رپورٹر) پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آنے والے جائزے میں کم ہو کر 300 روپے سے نیچے آنے کا امکان ہیں، جس کی وجہ تیل کی عالمی قیمتوں میں نمایاں کمی اور پاکستانی کرنسی کی قدر میں اضافہ ہے۔ ڈیزل کی قیمت 20 روپے اور پیٹرول کی 38 روپے تک فی لیٹر کی متوقع کمی سے ایندھن کی قیمتوں میں ایک ساتھ نمایاں کمی ہوسکتی ہے۔ تاہم نگران حکومت اس کے برعکس بھی فیصلہ کر سکتی ہے۔ خاص طور پر ڈیزل کی قیمتوں کے حوالے سے۔ کیونکہ اس پر پیٹرولیم ڈیویلپمنٹ لیوی 50 روپے فی لیٹر عائد ہے، جبکہ اس مد میں پیٹرول پر فی لیٹر 60 روپے لیے جا رہے ہیں۔ حکومت کا بجٹ اہداف اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ کیے گئے وعدے کے تحت رواں مالی سال میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں تقریباً 869 ارب روپے وصول کرنا چاہتی ہے۔ اگر حکومت کمی کرتی ہے، تو یہ نگران حکومت مسلسل دوسری بار قیمتوں میں کمی کرے گی، جبکہ اس سے قبل مسلسل تین بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...