حماس رہنما ابوالولید کا فضل الرحمن سے ٹیلیفونک رابطہ‘ فلسطین کی تازہ صورتحال سے آگاہ کیا

اسلام آباد +لاہور(نامہ نگار+خصوصی نامہ نگار) حماس رہنما ابوالولید خالد مشعل نے جے یو آئی سرابرہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ حماس رہنما نے مولانا فضل الرحمان کو فلسطین اسرائیل تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔ ترجمان جے یو آئی کے مطابق حماس رہنما نے جے یو آئی کی جانب سے جمعہ کو یوم طوفان اقصی منانے پر مولانا فضل الرحمان کا شکریہ ادا کیا۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ فلسطینی مسلمانوں کے دکھ درد کو محسوس کرتے ہیں۔ اپنے فلسطینی بھائیوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ انسانی حقوق کی تنظیمیں اسرائیل کے وحشیانہ سلوک کا نوٹس لیں۔

ای پیپر دی نیشن