مدینہ منورہ ،لاہور(نوائے وقت رپورٹ+ نیوز رپورٹر)قائد مسلم لیگ (ن) نوازشریف عمرہ ادائیگی کے بعد مدینہ منورہ پہنچ گئے۔نوازشریف نے روضہ¿ رسولﷺ پر حاضری دی اور نوافل ادا کیے۔پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی وطن واپسی میں معمولی تبدیلی کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف21اکتوبر کو شام 6 بجے کی بجائے اب دوپہر 12بجے لاہور ایئرپورٹ پہنچیں گے۔امید ہے پاکستان طیارہ نواز شریف کو لے کر یو اے ای سے روانہ ہوگا،خصوصی پرواز میں 152 افراد سوار ہوں گے۔ نواز شریف کے ہمراہ پارٹی کارکنان اور صحافی بھی پاکستان پہنچیں گے۔یاد رہے کہ قائد مسلم لیگ ن نواز شریف اس وقت جدہ میں موجود ہیں ، انہوں نے گزشتہ روز عمرہ کی سعادت بھی حاصل کی ہے۔ نواز شریف جدہ میں شاہی خاندان کے اہم اراکین سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔