عوام کی خدمت کیلئے نوازشریف اہل باقی سب نا اہل: مریم نواز

لاہور+ سانگھڑ (نوائے وقت رپورٹ+نیوز رپورٹر) مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت میں صرف نواز شریف اہل قرار پائے باقی سب نااہل ثابت ہوئے۔ مریم نواز سے این اے 134 کی یونین کونسلوں کے چیئرمینوں، کونسلروں اور کارکنوں نے ملاقات کی۔ 21 اکتوبر کی تیاریوں پر مشاورت اور نواز شریف کی وطن واپسی پر استقبال کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف آرہا ہے، مہنگائی سے نجات، پاکستان کی معاشی بحالی کا حل ساتھ لا رہا ہے، مہنگائی کو ایک ہی شخص نے ختم کیا وہ ہے نوازشریف۔ ن لیگ کی حکومت تھی تو عوام کو آٹا، گھی، چینی سب سستا ملتا تھا۔ قائد مسلم لیگ ن کو ہٹایا گیا تو سستا آٹا، گھی، چینی سب عوام کی پہنچ سے نکل گیا۔ عوام جان چکے ہیں نوازشریف وزیراعظم ہو گا تو ملک اور ان کا گھر چلے گا۔ پاکستان کو امیر بنانا، عوام کی مہنگائی سے جان چھڑانا نواز شریف کا ایجنڈا ہے۔ سیاسی استحکام کے لئے عوام قائد مسلم لیگ ن کا ساتھ دیں۔ سیاسی استحکام ہو گا تو معاشی ترقی ہو گی۔ پوری قوم کو نوازشریف ہی متحد کر سکتے ہیں۔ لیگی قائد کے دِل میں نفرت نہیں، عوام کیلئے محبت ہے۔ غریبوں کا ساتھی غریبوں کی مدد کرنے واپس آ رہا ہے۔ علاوہ ازیں مریم نواز نے سانگھڑ میں ورکرز کنونشن سے ویڈیو لنک سے خطاب میں کہا ہے کہ بشیر میمن نے سندھ کے شیروں کو جمع کر دیا ہے۔ پنجاب کی طرح سندھ کے شیروں میں بھی بڑا جوش و خروش ہے۔ مجھے پنجاب سے زیادہ سندھ میں جوش و خروش نظر آ رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...