اسرائیل کی زمینی فوج بھاری تعداد میں ٹینکوں کے ساتھ غزہ میں داخل ہوگئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ لاپتا اسرائیلیوں کی لاشیں مل گئیں ہیں۔اسرائیل کی جانب سے غزہ میں پمفلیٹ کے ذریعے شہریوں کو 24 گھنٹے کے اندر اندر غزہ سے نکلنے کی وارننگ جاری کی گئی تھی تاہم حماس نے اسرائیلی دھمکی کو مسترد کرتے ہوئے غزہ چھوڑنے سے انکار کردیا تھا۔ادھر اقوام متحدہ نے بھی اسرائیل کی جانب سے غزہ کے لوگوں کو دیا گیا الٹی میٹم واپس لینے کا مطالبہ کردیا ہے۔اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹوں کے اندر لاکھوں لوگوں کی نقل مکانی ایک نئے انسانی بحران کو جنم دے سکتی ہے۔امریکی وزیر دفاع لائڈ آسٹن نے اسرائیلی وزیر دفاع سے ملاقات کرتے ہوئے فلسطینیوں کوغزہ سے نکلنے کا اسرائیلی مطالبہ دہراتے ہوئے کہا حماس فلسطینیوں کی نمائندہ نہیں ہے۔دوسری جانب غزہ پر جاری اسرائیلی بمباری میں ساڑھے 5 سو بچوں سمیت اب تک 18 سو 43 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ ساڑھے 7 ہزارفلسطینی زخمی ہو گئے ہیں۔مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج اور آباد کاروں کی فائرنگ سے 8 فلسطینی شہید ہو گئے۔اسرائیل پر حماس کے حملوں میں ہلاک ہونے والے اسرائیلیوں کی تعداد 13 سو سے زیادہ ہوگئی۔اسرائیلی فوج کی جانب سے لبنان میں پریس کی گاڑی پر میزائل حملے میں برطانوی خبر رساں ایجنسی کا کیمرامین شہید ہو گیا جبکہ عرب ٹی وی کی خاتون رپورٹر سمیت پانچ صحافی زخمی ہوگئے۔لبان میں حزب اللہ نے اسرائیلی فوج کے حملے کے بعد جوابی کارروائی کرتے ہوئے چار اسرائیلی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔
اسرائیل کی زمینی فوج ٹینکوں کے ساتھ غزہ میں داخل
Oct 14, 2023 | 12:31