آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء کے سب سے بڑے ٹاکرے میں پاکستان کی بھارت کے خلاف آدھی سے زائد ٹیم پویلین لوٹ گئی۔
پاکستان نے 41 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنا لیے ہیں۔
قومی ٹیم کو عبداللہ شفیق کی صورت میں پہلا نقصان اٹھانا پڑا، اوپنر بلے باز 20 رنز بنا کر محمد سراج کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔
امام الحق کو 36 رنز پر ہاردک پانڈیا نے آؤٹ کیا جبکہ بابر اعظم کو 50 رنز پر سراج نے پویلین بھیج دیا، سعود شکیل بھی 6 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔
افتخار احمد 4 رنز بنا کر کلدیپ کی گیند پر بولڈ ہوئے، رضوان کو 49 رنز پر بمراہ نے کلین بولڈ کر دیا جبکہ نائب کپتان شاداب خان بھی جسپریت کا شکار بن گئے۔
اس کے بعد پاکستان کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ نہ رک سکا، محمد نواز 4 اور حسن علی 12 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان میچ سب سے بڑے نریندرا مودی سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے، قومی ٹیم کی قیادت بابر اعظم اور بھارت کی کمان روہت شرما کے ہاتھوں میں ہے۔