ورلڈ کپ: پاکستان نے بھارت کو 192 رنز کا ہدف دیدیا

پاکستان نے ورلڈکپ 2023ء کے 12ویں میچ میں روایتی حریف بھارت کو 192 رنز کا ہدف دے دیا۔

احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

پاکستان نے 42 اعشاریہ 5 اوورز میں 191 رنز پر بناکر پویلین لوٹ گئی، گرین شرٹس کی طرف سے بابر اعظم 50، محمد رضوان 49 اور امام الحق 36 رنز کے سوا کوئی بیٹر نمایاں پرفارمنس نہ دے سکا۔

دیگر کھلاڑیوں میں عبداللّٰہ شفیق 20 اور حسن علی 12 بناکر میدان چھوڑ گئے جبکہ سعود شکیل 6، افتخار احمد 4،شاداب خان 2، محمد نواز 4اور حارث روف 2 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

بھارت کے جسپریٹ بمرہ، محمد سراج، ہردیک پانڈیا، کلدیپ یادیو اور ریندر جدیجا نے 2،2 پاکستان کھلاڑیوں آؤٹ کیا۔

اس سے قبل ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بھارت کی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ بہت بڑا کراؤڈ ہے، اسٹیڈیم میں اتنے بڑے کراؤڈ کے سامنے کھیل رہے ہیں۔

روہت شرما نے کہا کہ ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کی وجہ کوئی خاص نہیں ہے، ایشان کشن کی جگہ شُبمن گِل کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

اس موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہم ٹاس جیتتے تو پہلے بولنگ کرتے، اسٹیڈیم تماشائیوں سے بھرا ہوا ہے، ہم انجوائے کریں گے۔

بابر اعظم نے کہا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے.

ای پیپر دی نیشن