ورلڈ کپ: بھارت کی تمام شعبوں میں برتری، پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست

بھارت کے شیریاس ایئر 53 اور کے ایل راہول 19 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔


گرین شرٹس کی طرف سے شاہین شاہ آفریدی نے 2 اور حسن علی نے 1 بھارتی کھلاڑی کو پویلین کا راستہ دکھایا۔


احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم پر کھیلے جارہے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

گرین شرٹس نے 42 اعشاریہ 5 اوورز میں 191 رنز پر بناکر پویلین لوٹ گئی، گرین شرٹس کی طرف سے بابر اعظم 50، محمد رضوان 49 اور امام الحق 36 رنز کے سوا کوئی بیٹر نمایاں پرفارمنس نہ دے سکا۔

دیگر کھلاڑیوں میں عبداللّٰہ شفیق 20 اور حسن علی 12 بناکر میدان چھوڑ گئے جبکہ سعود شکیل 6، افتخار احمد 4، شاداب خان 2، محمد نواز 4 اور حارث رؤف 2 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

بھارت کے جسپریٹ بمرہ، محمد سراج، ہردیک پانڈیا، کلدیپ یادیو اور ریندر جدیجا نے 2،2 پاکستان کھلاڑیوں آؤٹ کیا

ای پیپر دی نیشن