جو بائیڈن کیخلاف بغاوت کی گئی، انکا تختہ الٹا گیا: ٹرمپ کا دعویٰ

واشنگٹن(این این آئی)امریکہ  میں اگلے ماہ ہونے  والے صدارتی انتخابات کے لیے ری پبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوی کیا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کے خلاف بغاوت کی گئی اور ان کا تختہ الٹا گیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک ریلی سے خطاب میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جوبائیڈن انہیں کملا ہیرس سے زیادہ پسند کرتے ہیں کیونکہ کملا نے ان کی جگہ لی ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوی کیا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کے خلاف بغاوت کی گئی اور ان کا تختہ الٹا گیا۔

ای پیپر دی نیشن