ایران کو کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دوں گی: کملا ہیرس

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکہ کی نائب صدر اور ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارت امیدوار کملا ہیرس نے کہا ہے کہ وہ کبھی ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گی۔ وائٹ ہاؤس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق یہودیوں کے سال نو کے موقع پر امریکی یہودیوں سے ٹیلی فونک خطاب میں کملا ہیرس نے کہا کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے‘ وہ امریکہ کی صدر منتخب ہونے کے بعد ایران اور ایران کے حمایت یافتہ دہشت گردوں سے امریکہ کی افواج اور اس کے مفادات کے دفاع کے لئے ہرممکن اقدام کرنے سے کبھی دریغ نہیں کریں گی۔ مجھے اس بات کا ادراک ہے کہ یہودیوں کے لئے ایک محفوظ‘ جمہوری وطن کا وجود یہودیوں اور ہم سب کے لئے کتنا معنی رکھتا ہے‘ چاہے وہ کہیں بھی رہتے ہوں۔ کبھی 7 اکتوبر کا دن بھول سکتی اور نہ دنیا کو یہ دن بھولنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ بطور صدر وہ اس بات کو یقینی بنائیں گی کہ اسرائیل کو ایران اور ایران کے حمایت یافتہ دہشت گردوں سے اپنے دفاع کی ضرورت ہے اور وہ ہمیشہ اسرائیل کے لئے اپنے دفاع کے حق کی حمایت کریں گی۔ بطور صدر اسرائیلی عوام اور امریکہ سمیت دنیا بھر میں مقیم یہودی عوام حفاظت اور سلامتی کیلئے کام کرتی رہیں گی۔ غزہ کی بات کی جائے تو گزشتہ ایک سال میں ہم نے بے پناہ تکالیف اور نقصانات کا مشاہدہ کیا ہے اور اب وقت آ گیا ہے کہ اس تنازع کو ختم کیا جائے۔ ٹرمپ نے ایران کو کھلا چھوڑا۔ 7 امریکی یرغمالیوں کی رہائی کی کوششوں سے پیچھے نہیں ہٹوں گی۔ چاہتی ہوں غزہ میں تکالیف کا خاتمہ ہو۔ فلسطینی اپنا وقار‘ آزاد اور حق خودارادیت محسوس کر سکیں۔

ای پیپر دی نیشن