فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) ضلعی انتظامیہ آٹے کی قیمت کنٹرول کرنے میں ناکام ہو گئی۔ ضلع بھر میں آٹے کی قیمتوں میں 10 روپے سے 15 روپے کلو اضافہ دیکھنے میں آیا۔ مارکیٹس میں آٹے کی قیمت میں اضافے کی بڑھتی شکایات پر محکمہ خوراک کے ذمہ داران نے دوران چیکنگ دکانداروں کو سرکاری نرخ سے زائد قیمت پر آٹا فروخت کرنے والے دکانداروں کو 2 لاکھ 80 ہزار روپے جرمانہ، پانچ دکانیں سیل اور دو دکانداروں کو گرفتار کرا دیا۔ مختلف دکانوں پر آٹا کی دستیابی اور قیمتوں کو چیک کیا اور خلاف ورزی پر موقع پر ہی ایکشن لیا۔ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نے بتایا کہ ضلع فیصل آباد میں 10 اور 20 کلوگرام آٹے کے تھیلے مقرر کردہ نرخوں پر فروخت ہو رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 10 کلوگرام آٹے کا تھیلے کی قیمت 805 روپے ہے۔
فیصل آباد آٹے کی قیمت میں اضافہ، 2 دکاندار گرفتار، 5 دکانیں سیل
Oct 14, 2024