بغداد (نوائے وقت رپورٹ) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بغداد میں عراقی ہم منصب کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے کہا ہے کہ ایران نے حالیہ دنوں میں خطے کو بڑی جنگ سے بچانے کی بھرپور کوششیں کیں۔ اپنی عوام اور مفادات کے دفاع کیلئے ایران کی کوئی سرخ لکیریں نہیں۔ ایران جنگی صورتحال کیلئے پوری طرح تیار ہے۔ لیکن جنگ نہیں امن چاہتا ہے۔ خطے میں تنازع کے پھیلاؤ کو روکنے، غزہ اور لبنان میں جنگ بندی اور امن کے لئے کام جاری رکھے گا۔
ایران امن چاہتا، خطے کو بڑی جنگ سے بچانے کی کوشش کی: وزیر خارجہ
Oct 14, 2024