نارنگ منڈی+ پیر محل (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار) لیسکو مقامی سب ڈویژن کی طرف سے نارنگ منڈی اور گرد و نواح میں بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران 50 سے زائد بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کروا کر 32 لاکھ روپے سے زائد جرمانے کیے گئے۔ دریں اثناء فیسکو ٹیموں نے پیر محل میں چھاپے مارتے ہوئے چار صارفین آصف فرحان ساکن 763 گ ب، یونس، فخر ساکن 762 گ ب اور فہیم ساکن 340 گ ب کو مبینہ طور پر بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ کر متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کرا دیئے۔
بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں، 50 سے زائد نارنگ، 4 پیر محل میں پکڑے گئے
Oct 14, 2024