سوڈان: بازار پر بمباری‘ حکومت مخالف فورس کے 23 اہلکار ہلاک‘ 40 زخمی

Oct 14, 2024

خرطوم (انٹرنیشنل ڈیسک) خانہ جنگی کے شکار سوڈان کے دارالحکومت میں ایک پرہجوم بازار میں بمباری میں 23 افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہو گئے۔ یہ بازار حکومت مخالف نیم فوجی دستے ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) کے مرکزی کیمپ کے قریب واقع ہے اور مبینہ طور پر حکومتی فوج نے اسے نشانہ بنانا چاہا تھا۔ حریف فورس کی جانب سے ایسی ویڈیوز شیئر کی گئیں جس میں تباہی دکھائی گئی۔ زخمیوں سے 7 کی حالت نازک ہونے سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں