پنجاب یونیورسٹی ہاسٹل میں طالبہ‘ پولیس سے خوفزدہ 45 سالہ شخص کی خودکشی  

Oct 14, 2024

فیصل آباد‘ قصور‘ نوشہرہ ورکاں (نمائندہ خصوصی + نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت) حالات سے تنگ تین افراد اور پنجاب یونیورسٹی کی طالبہ کی خود کشی۔ کھڈیاں خاص میںبیوی سے لڑائی پر خاوند نے دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں نگل کر خودکشی کی۔ فیصل آباد‘حالات سے تنگ نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی۔ نوشہرہ ورکاں پولیس نے بھینس چوری کیس میں طلب کر کے انکوائری کی تو اہلکاروں کے رویہ سے خوفزدہ ہو کر 45 سالہ رانا مقصود نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کر زندگی کاخاتمہ کر لیا۔ پنجاب یونیورسٹی کی 5 ویں سیمسٹر کی طالبہ نے ہاسٹل کے کمرے میں پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی۔ پنجاب یونیورسٹی کی انتظامیہ کے مطابق یونیورسٹی کے ہاسٹل نمبر 8 کے کمرہ نمبر 74 میں مقیم طالبہ نے کمرے میں پنکھے سے لٹک کر خودکشی کی۔ خودکشی کرنے والی طالبہ آئی ای آر ڈیپارٹمنٹ کی پانچویں سیمسٹر کی طالبہ تھی، متوفیہ کا تعلق سیالکوٹ سے ہے۔

مزیدخبریں