طورخم پربڑی کارروائی، کروڑوں روپے کا غیر ملکی جنگی اسلحہ پکڑا گیا  

  لنڈی کوتل( نامہ نگار) پاک افغان طورخم بارڈر پر کسٹم اپریزمنٹ حکام کی بڑی کارروائی، کروڑوں روپے غیر ملکی جنگی اسلحہ کی بڑی کھیپ پکڑی گئی۔طورخم کسٹم اسٹیشن کے اے سی محمد عمر جان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف کلکٹر کسٹم خیبر پختونخوا  جمیل ناصر کی ہدایت پر اور اے ڈی سی شاکر محمد کی خفیہ اطلاعات پر سپرنٹنڈنٹ ضیا الحق آفریدی کی سربراہی ٹیم جس میں انسپکٹرز فہد اور مصور شاہ نے افغانستان سے آنے والی کوئلہ گاڑی نمبرKBL51828 کے خفیہ خانوں میں جس میں انتہائی مہارت کے ساتھ چھپائی گئی تھی سے 15.ایم فور بیرل ، 170 میگزین، پانچ ہزار ایک سو کارتوس برآمد کیا ،انہوں نے کہا کہ مذکورہ اسلحہ افغان وار میں استعمال ہونے وا لے امریکی ساختہ جنگی اسلحہ ہیں اور واقعہ کی ایف آئی آر درج کرکے کیس کو مزید تفتیش کیلئے کسٹم ہاس پشاور منتقل کیا گیا انہوں نے کہا کہ چیف کلکٹر جمیل ناصر کی ہدایت پر طورخم کسٹم اسٹیشن میں سمگلنگ کی قلع قمع کرنے کیلئے چیکنگ کا سلسلہ مزید سخت کر دیا گیا ہے یہاں پر کسی کو سمگلنگ کی اجازت نہیں دینگے اور اس کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے کسٹم حکام کے مطابق تحویل میں لئے گئے تمام مال مقدمہ کی کل تخمینا قیمت تقریبا تین کروڑ پچاس لاکھ روپے بنتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن