کولمبو(این این آئی)سری لنکا میں بارشوں کے نتیجے میں سیلاب کے باعث 12 اضلاع کے ایک لاکھ 18 ہزار 32 افراد بے گھر ہو گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے ا نے سری لنکن ڈیزاسٹر مینجمنٹ سینٹر کے حوالے سے بتایا کہ ملک میں ہونے والی بارشوں اور سیلاب کے باعث 7 اکتوبر سے آج تک ایک لاکھ 18 ہزار 32 افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔