کراچی (نوائے وقت رپورٹ) حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے وژن 2030ء سے پوری مسلم امہ مستفید ہو سکتی ہے۔ حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ رواں سال حکومت نے حج کے بہترین انتظامات کیے۔ حج پروگرام سے متعلق شکایات کو فوری حل کیا گیا۔ اسرائیل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے طاہر اشرفی نے کہا کہ اگرہم ایٹمی قوت نہ ہوتے تو اسرائیل ہمیں نہ چھوڑتا، اسرائیل پاکستان سے ڈرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں شنگھائی کانفرنس ہونے جا رہی ہے، سعودی عرب فلسطین مسئلے پر عالمی اتحاد قائم کرنے جا رہا ہے۔ ہمیں ایک آزاد اور خود مختار فلسطین ریاست چاہیے۔
ایٹمی قوت نہ ہوتے تو اسرائیل ہمیں نہ چھوڑتا: طاہر اشرفی
Oct 14, 2024