آئین و قانون کی حکمرانی کے سوا تمام تجربات وقت کا ضیائع ہیں، شاہد خاقان 

کلرسیداں(اکرام الحق قریشی)عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی  کا مختصر دورہ کلرسیداں،چواخالصہ کے گاں ٹکال میں تحصیلدار راجہ امجد علی کے فرزند راجہ جہانزیب علی کی دعوت ولیمہ میں شرکت کی اس سے قبل جمعیت علمائے اسلام کی صوبائی جنرل کونسل کے رکن مولانا احسان اللہ چکیالوی سے ملاقات کی اور کہا کہ آئین و قانون کی حکمرانی کے سوا تمام تجربات وقت کا ضیائع ہیں اس طرح کے تجربات ماضی میں بھی کیئے جا چکے ہیں انہوں نے کہا کہ جمہوریت کا مطلب عوامی رائے کو قبول کرنا ہے مگر گزشتہ انتخابات میں جنہیں ووٹ پڑے وہ تو ہار گئے جیتنے والے خود شرمندہ ہیں انہوں نے کہا کہ پون صدی سے ملک میں مختلف تجربات کیئے جا رہے ہیں اس طرح کے تجربات سے مسائل حل نہیں ہوتے بلکہ مزید الجھ جاتے ہیں بیلٹ ہی اقتدار تک پہنچنے کا واحد راستہ ہے اس کے سوا تمام راستے مایوسیوں محرومیوں میں اضافے کا موجب بنتے ہیں انہوں نے کہا کہ ائین اور قانون پر اس کی روح کے مطابق ہی عمل کرکے درہیش مسائل سے نجات حاصل کر سکتے ہیں مولانا احسان اللہ چکیالوی نے کہا کہ جے یو آئی کا موقف بڑا واضع اور جاندار ہے ہم حکومت کے ساتھ ہیں نہ ہی پی ٹی آئی کے ساتھی ہیں ہم آئین پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں اس موقع پر حافظ عثمان عباسی بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن